• news

صوابی: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، راہگیر، اشتہاری سمیت 5 افراد اجاں بحق، 2 ملزم گرفتار

صوابی (این این آئی) صوابی میں دیرینہ دشمنی پر اندھا دھند فائرنگ سے ایک نوجوان راہگیر سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ مقتولین میں چارسدہ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری بھی شامل ہیں ۔ جب کہ مقتولین کے قبضے سے پولیس نے اسلحہ بھی بر آمد کر لیا ۔ دو مقتولین کا تعلق ضلع چارسدہ سے ہے۔ پولیس نے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صوابی میں درج ایف آئی آر کے مطابق منتظم شاہ‘ سلیمان شاہ‘ ارسلان اور صدام اللہ دو موٹر سائیکلوں پر جا رہے تھے کہ مانیری پایاں کے مقام پر چاروں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ فائرنگ سے ایک نوجوان راہ گیر فہد شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال کے راستے میں دم توڑگیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول سلیمان شاہ تھانہ سرو ضلع چارسدہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ صوابی پولیس نے مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور دو مبینہ ملزمان راشد اور عمران کو گرفتار کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن