احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پر اعتراض لگا کر واپس کر دیا آئندہ ہفتے پھر دائر کرینگے: نیب
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس پراعتراض لگاکر واپس کردیا۔نیب کی جانب سے ایل این جی کا ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا لیکن ضمنی ریفرنس میں نامکمل دستاویزات اور غلط نمبرنگ کا انکشاف ہوا ہے۔احتساب عدالت نے نیب کو ریفرنس درستی کے بعد دوبارہ جمع کرانے کا حکم دیا۔نیب نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی سمیت 15 ملزموں کو نامزد کیا ہے جس میں مفتاح اسماعیل، عبداللہ شاہد خاقان اور شیخ عمران الحق بھی بھی شامل ہیں۔ نیب حکام نے کہا ہے کہ ایل این جی ضمنی ریفرنس میں کوئی قانونی نقص نہیں دستاویزات ایک لاکھ ضمانت پر مشتمل ہیں شاہد خاقان عباسی کے خلاف ضمنی ریفرنس آئندہ ہفتے دوبارہ جمع کرائیں گے۔