وہاڑی‘ او پئی کچہری تے او پیا تھانہ کر لو جو کرنا اساں باز نہیں آنا‘‘ شراب کیساتھ ویڈیو وائرل کرنیوالا گرفتار
وہاڑی (نامہ نگار) سوشل میڈیا پر وہاڑی پولیس کو چیلنج کرنے والا منشیات فروش محبوب مسیح شراب سمیت گرفتار، ٹک ٹاک پر ویڈیو بنانے پر معافی بھی مانگی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے شراب کی بوتل سامنے رکھ کر او پئی کچہری تے او پیا تھانہ کر لو جو کچھ کرنا اساں باز نیئں آنا کے نام سے ویڈیو وائرل کرنے والے ملزم کو پولیس تھانہ سٹی وہاڑی نے شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی تھی۔ ملزم محبوب مسیح نے پولیس اور دیگر اداروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں ہوش میں نہیں تھا۔