• news

امریکہ کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ سمیت 11 افراد پر پابندیاں مضحکہ خیزہیں:چین

واشنگٹن‘ ہانگ کانگ (آن لائن + شنہوا) امریکہ نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو سمیت 11 چینی حکام پر پابندیاں لگا دیں۔ اثاثے اور جائیدادیں بھی منجمد ہوں گی۔ امریکی سیکرٹری خزانہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پابندیاں خودمختاری کو مجروح کرنے والوں کے خلاف لگائی گئی ہیں جبکہ امریکہ ہانگ کانگ کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام پر بیجنگ کی پالیسیاں نافذ کرنے کا الزام ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر)میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے ہانگ کانگ میں امریکی قونصل جنرل پر زور دیا کہ وہ قومی سلامتی کے قانون کی ساکھ کو نقصان پہنچانا بند کریں۔ پابندیاں مضحکہ خیز ہیں‘ مسخرانہ حرکت کی گئی۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) میں مرکزی عوامی حکومت کے رابطہ دفتر کے ڈائریکٹر لو ہوئی ننگ نے کہا ہے کہ ان پر عائد امریکی نام نہاد پابندیاں بے فائدہ ہیں کیونکہ بیرون ملک ان کے کوئی اثاثے نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن