چین‘ روس‘ ایران الیکشن پر اثر انداز ہونے کیلئے سرگرم: امریکی انٹیلی جنس کا الزام
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ چین نے نومبر کے امریکی صدارتی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوششیں تیز کر دیں ہیں یہ بات امریکی خفیہ ادارے کے اعلیٰ عہدیدار ولیم انینا کے جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے امریکی خفیہ اداروں کے مطابق چین ان انتخابات میں صدر ٹرمپ کی شکست یقینی بنانا چاہتا ہے جبکہ روس ڈیمو کریٹ امیدوار جوبائیڈن کے خلاف سرگرم ہے صدر ٹرمپ نے تاہم اس بات کی ایک مرتبہ پھر نفی کی روسی خفیہ ادارے ان کی جیت کیلئے کام کر رہے ہیں ا مریکی خفیہ اداروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران بھی امریکی انتخابات پر اثر انداز ہونے اور عوام کو منقسم کرنے کی کوشش کر رہا ہے امریکی کاؤنٹر انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ولیم نے الزام لگایا غیر ملکی ریاستیں ووٹنگ کو متاثر کرانے کیلئے خفیہ اور بااثر رسوخ کا استعمال کر رہی ہیں۔