• news

بھارتی سیاست کیرالہ میں بارش‘ لینڈ سلائیڈنگ 22  ہلاک‘ 44 افراد لاپتہ

لاہور (نیٹ نیوز)  بھارتی ریاست  کیرالہ میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق ریاست کیرالہ کے ضلع اڈوکی  میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 20  کے قریب مکانات تباہ ہوگئے۔ جبکہ 22  افراد کی ہلاکت اور کئی کے زخمی  ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ اڈوکی  کے ممبر اسمبلی نے برطانوی میڈیا کو بتایا 44  کے قریب افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن