• news

افغان سفیر کی الوداعی ملاقات‘ افغانستان کیساتھ بہتر تعلقات خطے کیلئے ضروری: اسفندیار

اسلام آباد (نیٹ نیوز) افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر اسفندیار ولی خان نے کہا کہ افغانستان میں مستقل امن کیلئے فریقین کو پرخلوص کردار ادا کرنا ہو گا جبکہ لویہ جرگہ کی کامیابی افغان امن عمل کے لئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے لئے ضروری ہیں۔ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔ افغانستان کی منتخب قیادت ہی ان کے نمائندے ہیں۔ 40 سالہ جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو ایک میز پر لانا ہو گا۔ سربراہ اے این پی نے کہا کہ چین‘ روس اور امریکہ ضامن‘ پاکستان سہولت کار کا حقیقی کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن