• news

پارک لین ریفرنس، آصف زرداری فریال تالپور پر فرد جرم آج عائد ہوگی

اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی احتساب عدالت آج پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اوران کی ہمشیرہ فریال تالپور پرویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کرے گی، گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے آصف زرداری کی جانب سے بریت ، ریفرنس خارج کر نے اورعدالتی دائرہ اختیار سے متعلق دائر کی گئیں درخواستیں خارج کر دی گئی تھیں،عدالت نے نیب کو ویڈیو لنک کا انتظام بھی کرنے کا حکم دے دیا تھا،خیال رہے پارک لین ریفرنس جعلی اکانٹس کیسز میں سے ایک کرپشن کیس ہے جس میں آصف زرداری سمیت 25شیئر ہولڈرز تھے۔ الزام ہے کہ اس کمپنی نے 2008میں جعلی فرنٹ کمپنی پارتھینون کے نام پر نیشنل بینک سے ڈیڑھ، ڈیڑھ ارب روپے کے دو بار قرض لئے جسے بعد میں واپس نہیں کیا گیا اور قومی خزانے کو 3ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔نیب کا موقف ہے کہ آصف علی زرداری قرض لے کر معاف کرانے کے اس مقدمے میں بطور صدر اثرانداز ہوئے، انہوں نے نیشنل بینک سے اپنی جعلی کمپنی کو قرض دلوایا، کیس میں نیشنل بینک کے سابق صدور سمیت مختلف گواہان اپنے بیانات ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ یاد رہے پارک لین ریفرنس نیشنل بینک کے 2سابق صدور علی رضا اور سید قمر حسین آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے، نیب نے وعدہ معاف گواہان کو قانون کے مطابق گواہی دینے پر معاف کر دیا تھا۔نیب نے آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں 61گواہان تیار کرلئے، جن میں نیشنل بینک کریڈٹ کمیٹی کے تمام افسران، نیب راولپنڈی تفتیشی ٹیم کے 9افسران، جعلی اکانٹس کی ابتدائی تفتیش کرنیوالے ایف آئی اے کے محمد علی ابڑو بھی گواہان میں شامل ہیں جبکہ قرض لینے والی مبینہ فرنٹ کمپنی پارتھینون کیکمپیوٹر آپریٹرکی گواہی بھی شواہد کا حصہ ہیں۔پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری،اسلم مسعود، عبدالغنی مجید، انور مجید اور دیگر ملزم نامزد ہیں، جبکہ آصف زرداری کوپارک لین کا25فیصد شئیر ہولڈر ہونے پر ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن