• news

حافظ حسین احمد کی والدہ کے انتقال پر مولانا فضل الرحمن کا اظہار تعزیت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلا عات حافظ حسین احمد کی والدہ کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور خاندان کے لیئے صبر کی دعا کی مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم خاندان کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے حافظ حسین احمد کی والدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے ۔

ای پیپر-دی نیشن