• news

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60  پیسے مہنگا قیمت 169  روپے کی بلند ترین سطح پر سونا 3 ہزار روپے تولہ سستا

لاہور (کامرس رپورٹر)گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 51 پیسے مہنگا ہو کو 168 روپے 38 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 169 روپے تک پہنچ گئی۔ہفتے کے پہلے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 51 پیسے کے اضافے سے 168 روپے 38 پیسے تک پہنچ گئی جو ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ہے انٹر بینک مارکیٹ میں اگست کے دوران اب تک ڈالر 1 روپے 40 پیسے مہنگا ہو چکا ہے ۔ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 60 پیسے کے اضافے سے 169 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔ دریں اثنا ء انٹرنیشل مارکیت میں سونے کی قیمت کم ہونے سے پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 3000 روپے کی کمی سے 1 لاکھ 29 ہزار روپے ہو گئی ہے۔جیولرز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کی کمی  سے  2030ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ جیولرز کے مطابق   10 گرام سونے کی قیمت 2572 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 597 روپے ہو گئی اور22 قیراط سونا 1 لاکھ 1 ہزار 380 روپے فی 10 گرام ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن