• news

پنجاب حکومت نے انسداد دہشت گردی کی 4 عدالتیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا 

 لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے انسداد دہشت گردی کی چار عدالتیں بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کی حتمی منظوری کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ اس بارے میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں جن میں تقریبا چار عدالتوں میں پانچ یا دس کیسز ہیں ان کو بند کر دیا جائے گا۔ ان کے کیس دیگر انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں ٹرانسفر کر دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ دس سالوں میں انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں اضافہ کر دیا تھا کیونکہ ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں تھا لیکن اب دہشت گردی کے واقعات کم ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بعض عدالتوں میں دہشت گردی کے کیس انہتائی کم ہیں اس لئے ان عدالتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن