• news

سابق وفاقی وزیر مشتاق اعوان کرونا سے انتقال  کرگئے:بلاول، آصف زرداری کی تعزیت

شیخوپورہ ، اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے بنیادی رکن سابق وفاقی و سینئر صوبائی وزیر سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب ملک مشتاق احمد اعوان کرونا کے باعث انتقال کر گئے وہ لاہور میں ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج اور وینٹی لیٹر پر تھے ملک مشتاق اعوان کی نماز ہ جنازہ 11اگست آج شام 4بجے جامعہ مسجد ڈبلیو بلاک فیز تھری ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی جائے گی، دوسری طرف چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سابق صدر آصف علی زرداری اور سیکر ٹری جنرل پی پی پی سید نیئر بخاری   نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر ملک مشتاق اعوان کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ملک مشتاق اعوان پارٹی کا سرمایہ تھے،ان کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے، ملک مشتاق اعوان کی وفات پر دلی صدمہ ہوا ہے ،ملک مشتاق اعوان مرحوم کی پارٹی کیلئے خدمات اور جمہوریت کے لیے قربانیاں یادگار ہیں،پیپلز پارٹی ملک مشتاق مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، ملک مشتاق اعوان پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیر اعظم شہید ذولفقار علی بھٹو اور سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے وہ 1988میں وفاقی وزیر بھی رہے جبکہ پنجاب میں سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر بھی رہے وہ سپریم کورٹ کے سینئر وکیل تھے انہوں نے سوگواروں میں ایک بیوہ دو بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں ان کے انتقال پر صوبائی وزیر قدرتی آفات میاں خالد محمود ، سمیت مختلف مکاتب فکر کے رہنمائوں نے ملک مشتا ق اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکن تھے  

ای پیپر-دی نیشن