لاہور مخالفین نے سیشن عدالت کے باہر قتل کا ملزم مارڈالا، انچارج سکیورٹی معطل
لاہور(نمائندہ خصوصی)سیشن عدالت کے باہر مخالفین کی فائرنگ پیشی پرآیا ملزم محمد نواز قتل، ملزم احاطہ عدالت سے فرار ہو گیا‘بھگڈر مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ کی ناقص سکیورٹی کا پول ایک بار پھر کھل گیا، ایڈیشنل سیشن جج میاں شریف کی عدالت کے باہر قتل کے ملزم کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا، ملزم محمد نواز عبوری ضمانت کرانے سیشن کورٹ پہنچا تھاپہلے سے موجود مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کر دی ۔نواز موقع پر جاں بحق ہو گیاہوگیا ۔ خوف و ہراس پھیل گیا، سکیورٹی اہلکار جان بچانے کے لیے کمروں میںبعد ازاں پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر نعش کو پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے جگہ کو سیل کر دیا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید اور ایس پی سٹی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔سی سی پی او لاہور نے بار کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعہ ذمہ داران کا تعین کرنے اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے شناخت کرنے کا حکم دے کر 24گھنٹوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے انچارج کورٹ سکیورٹی انسپکٹر مبارک علی کو معطل کرکے لائن حاضر کر دیا۔انسپکٹر مبارک علی کو ایس پی سٹی تصور اقبال کی انکوائری رپورٹ کے مند رجات کی روشنی میں معطل کیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے معاملے کی مزید انکوائری کیلئے ایس پی سٹی کو تحریری احکامات جاری کر دیئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکہ تفتیش کا آغاز کر دیا۔