بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ گیا‘کیسز کی تعداد 16 ہوگئی
کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس سامنے آ نے کے بعد صوبے میں رواں برس پولیو کے کیسز کی مجموعی تعداد 16 ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں 20 ماہ کا بچہ پولیو کا شکار ہوا ہے، میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد چلتن ٹان کی یوسی میاں غنڈی کے 20 ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ پولیو سے متعلق نمونے 25 اور 26 جولائی کو لیے گئے تھے، جس کے بعد طبی معائنہ کیا گیا جس میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔ بلوچستان میں رواں برس پولیو کے کیسز کی تعداد 16 ہوگئی۔