پولیس اہلکار کو چھتری تھمانے پر ڈی سی شکار پور سے سکیورٹی واپس
شکار پور (بی بی سی) سندھ کے ضلع شکار پور کے ڈپٹی کمشنر نوید الرحمان لاڑک کی ایک تصویر گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے جس میں وہ پانی کے کنارے پر کھڑے ہیں اور ایک پولیس اہلکار ان پر چھتری تانے کھڑا ہے،اس اقدام کے بعد ڈپٹی کمشنر سے سکیورٹی واپس لے لی گئی۔