ستمبر میں سکول کھولنا سماجی و اقتصادی ضرورت ہے: برطانوی وزیر اعظم
لندن (اے پی پی) برطانیہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باوجود ملک کے وزیراعظم نے سکول کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ ستمبر کے مہینے میں سکول کھولنا ایک سماجی و اقتصادی ضرورت ہے ۔