برطانیہ میں دم توڑتی بچی کے والدین پر پولیس تشدد‘ پاکستانی ڈاکٹرز نے وزیراعظم بورس جانسن کو خط لکھ دیا
لندن (این این آئی) برطانیہ کے ہسپتال میں دم توڑتی بچی کے ڈاکٹرز والدین کے ساتھ پولیس کے ناروا سلوک پر برٹش پاکستانی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جانب واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو خط بھی لکھ دیاہے۔