• news

ایک اور بے نامی اکائونٹ، جرمنی سے چلغوزے کی برآمد میں کروڑوں ڈالر کا فراڈ

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ایف بی آر کے مطابق ایک کمپنی نے جرمنی میں پانچ کروڑ ڈالر کے چلغوزے برآمد کیے لیکن صرف ساڑھے چار لاکھ ڈالر کی ادائیگی ظاہر کی گئی۔ ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک اور دیگر بنکوں کے ریکارڈ سے باقی ماندہ رقوم کی آمد ظاہر نہیں ہوئی۔ برآمدی سامان کی بڑی رقم خفیہ بیرونی اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کمپنی کے مالک سے رابطہ کیا تو بے نامی اکاؤنٹ سامنے آیا۔ کمپنی کی جانب سے ظاہر کئے گئے سول پروپرائیٹر سلطان محمود نے کاروبار سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ بے نامی اکاؤنٹ کا مالک سلطان محمود کاروبار کرنے والوں کے ادارے میں 20 سال ملازمت کرتا رہا لیکن ابھی تک دو مرلے کے گھر میں رہائش پذیر ہے۔ بے نامی زون ٹو ایف بی آر نے ایڈجوڈیکیشن اتھارٹی کو چھ اگست کو ریفرنس بھیج دیا ہے اور ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے اصل مالکان کی قصور اور سندر میں زمین قبضے میں لے لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن