مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کیلئے76 چینی ٹیکنیشین پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)مٹیاری سے لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کے لئے چائنا الیکٹرک پاور آلات اور ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (سی ای ٹی )کے کل 76 چینی ٹیکنیشین دوسری چارٹرڈ پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ گئے ۔ مٹیاری لاہور ڈی سی پاور ٹرانسمیشن پروجیکٹ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک ) فریم ورک کے تحت ترجیحی منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان میں ڈی سی پاور ٹرانسمیشن اور بجلی کی ترسیل اور کنورٹر کا غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے کھلا پہلا مقامی منصوبہ ہے ۔یہ منصوبہ یکم دسمبر 2018 کو شروع ہوا ، اور اس کی تعمیر چا ئنہ الیکٹرک پاور آلات اور ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ نے کی جو چین کے اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن کی ماتحت کمپنی ہے۔ اس وقت اس منصوبے میں مجموعی طور پر 1069 چینی اور 1505 پاکستانی اہلکار مصروف عمل ہیں۔ پاکستان نے فروری کے آخر میں اپنے پہلے COVID-19 مریض کو رجسٹر کیا اور اگلے مہینوں میں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اس مشکل وقت کے دوران COVID-19 کی روک تھام اور کنٹرول میں ایک اچھا کام کرتے ہوئے ، چین کی اسٹیٹ گرڈ کارپوریشن نے موژر طریقے سے کام اور پیداوار کی بحالی کو فروغ دیا ، اور چینی امدادی فنی ماہرین اور انسداد وبائی امور چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے پاکستان بھیجے۔