جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، 15 محکموں کے دفاتر بنانیکی تجاویز کو حتمی شکل، سپیشل کے بجائے مکمل سیکرٹری تعینات ہونگے
لاہور (معین اظہر سے) حکومت پنجاب نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 15 محکموں کے دفاتر بنانے کی تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ان محکموں کے سپیشل سیکرٹریوں کی بجائے مکمل سیکرٹری جنوبی پنجاب میں تعینات کئے جائیں گے۔ تاہم یہ سیکرٹری اپنے محکمے کے ماتحت ہونگے یا الگ محکمے بنیں گے اس بارے میں ابھی تک حتمی طور پر کوئی چیز طے نہیں کی گئی ہے۔ کیونکہ اگر محکموں کو مکمل خود مختار کر دیا گیا تو پھر جنوبی پنجاب کے محکموں کے لئے نئے وزیر بھی تعینات کر نے پڑ سکتے ہیں۔ ہر محکمے کا سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہو گا جس کے ماتحت دو سیکرٹری جنوبی پنجاب ، اور سینٹرل پنجاب کے ہونگے اس بارے میں حتمی طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم محکمہ سروسز جنرایڈمنسٹریشن سے جنوبی پنجاب میں جو بنانے کی حتمی تجاویز ملی ہیں ان کے مطابق محکمہ زاعت کا دفتر قائم کیا جائے گا سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب۔سی اینڈ ڈبلیو کے محکمے کا دفتر قائم کیا جائے گا سیکرٹری کا نام سیکرٹری سی ایند ڈبلیو ‘ فنانس ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب قائم ہو گا سیکرٹری فنانس ساوتھ پنجاب ‘ محکمہ بلدیات ساوتھ پنجاب قائم ہوگا پوسٹ کا نام سیکرٹری لوکل گورمنٹ ساوتھ پنجاب ‘محکمہ قانون ساوتھ پنجاب بنایا جائے گا اس پوسٹ کا نام سیکرٹری قانون ساوتھ پنجاب ‘پلاننگ اینڈ ڈویلمپنٹ ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب ہو گا سیکرٹری کی پوسٹ سیکرٹری پی اینڈ ڈی ساوتھ پنجاب ‘ محکمہ آبپاشی کا دفتر بنایا جائے گا سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری آبپاشی محکمہ ایریگیشن ‘محکمہ تعلیم کا محکمہ بنایا جائے گا اس میں سکولز اور ہائیر ایجوکیشن کا ایک ہی محکمہ ہوگا جبکہ اس وقت سول سیکرٹریٹ میں سکولز اور ہائیر ایجوکیشن کے علیحدہ علیحدہ محکمے ہیں۔ اس پوسٹ کا نام سیکرٹری ایجوکیشن ہو گا۔ اسی طرح محکمہ صحت بنایا جائے گا جبکہ اس وقت سیکرٹریٹ میں سپیشلائز ہیلتھ اور پرائمری ہیلتھ کے دو محکمے ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں ایک محکمہ جبکہ سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب ہو گا۔اسی طرح محکمہ لائیو سٹاک کے سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری لائیو سٹاک ساوتھ پنجاب ‘محکمہ جنگلات وائلڈ لائف ساوتھ پنجاب کے سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری جنگلات ساوتھ پنجاب ہاوسنگ اربن ڈویلپمن ساوتھ پنجاب کے سیکرٹری کی پوسٹ کا نام سیکرٹری ہاوسنگ ساوتھ پنجاب جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ ساوتھ پنجاب کی پوسٹ کا نام سیکرٹری ہوم ساوتھ پنجاب ‘بورڈ آف ریونیو ساوتھ پنجاب کے محکمے کے سیکرٹری کانام سیکرٹری ریونیو ساوتھ پنجاب ہو گا ۔ اسی طرح محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈنیشن کا محکمہ بنایا جائے گا جس کے دو سیکرٹری ہونگے جس میں ایک سیکرٹری سروسز، جبکہ دوسرا سیکرٹری کوارڈنیشن ہو گا۔ اس بارے میں ذرائع کے مطابق اگر محکموں کو موجودہ محکموں سے الگ کر دیا گیا تو اس طرح نئے وزیر ، اور دیگر اربوں روپے کے نئے اخراجات کرنے پڑیں گے جبکہ اگر موجودہ محکموں کے ماتحت رکھا گیا تو ایک سیکرٹری دوسرے سیکرٹری کو کس طرح جوابدہ ہو سکتا ہے اس کے لئے تمام محکموں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے عہدہ کی نئی پوسٹیں پیدا کرنی پڑیں گی تاکہ دو سیکرٹریوں کے ماتحت کام ہو سکے تاہم رولز میں ہر علاقے کے سیکرٹری کو اس علاقے کے اختیارات دے دئیے جائیں گے۔