• news

روس میں کرونا ویکسین تیار‘ آج لانچ ہو گی ‘ پہلا انجکشن پیوٹن کی بیٹی کو لگا

ماسکو(نوائے وقت رپورٹ) روس نے کرونا وائرس سے تحفظ کی پہلی ویکسین تیار کر لی روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ میری بیٹی ان افراد میں شامل ہے جنہیں سب سے پہلے کرونا ویکسین کا انجکشن لگایا گیا روس کی تیار کی ہوئی کرونا ویکسین کو روسی وزارت صحت نے رجسٹرڈ کر لیا روسی ویکسین کے نتائج انتہائی حوصلہ افزا ہیں روسی ویکسین سے کرونا کے خلاف قوف مدافعت بڑھے گی۔روس نے  کرونا وائرس کے علاج کے لیے تیار اپنی ویکسین کے تمام تجرباتی مراحل مکمل ہونے پر آج اسے لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔یہ آج مارکیٹ میں آجائیگا۔دوسری جانب فلپائن کے صدر رودریگو نے روس کی کرونا وائرس کے علاج کے لیے بنائی گئی ویکسین خریدنے کی آفر بھی قبول کر لی ہے۔فلپائن کے صدر کا کہنا ہے کہ وہ رضاکارانہ طور پر پوری عوام کے سامنے ویکسین کا استعمال سب سے پہلے خود کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن