عمران کل بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے دورہ کراچی ملتوی‘ وزیر ریلوے کی ملاقات
اسلام آباد+پشاور(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف حکومت کے پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح13اگست کو ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان 13 اگست کو بی آرٹی کا افتتاح کریں گے۔ وزیراعلی خیبر پی کے محمود خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، وزیراعظم کو بی آرٹی سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ بی آر ٹی منصوبے کا آغاز اکتوبر 2017 میں ہوا تھا، منصوبے میں مختلف مقامات پر 31 اسٹیشن بنائے گئے ہیں، 8 انڈر پاسز ہیں جن کی کل لمبائی 3 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں 13 کلومیٹر کے اوور ہیڈ ہیں جن میں 9 اسٹیشن اوور ہیڈ بنائے گئے ہیں، منصوبے کی مجموعی لمبائی 65 کلو میٹر ہے۔ بی آر ٹی میں سفر کرنے والے شہریوں کے لیے گزشتہ روز زو کارڈ بھی جاری کیا گیا۔ بی آر ٹی بسوں میں سفر کرنے کے لئے شہریوں میں سفری کارڈز کی تقسیم بھی شروع کر دی گئی ہے اور خیبر پی کے حکومت نے مجموعی طور پر ایک لاکھ سفری کارڈز تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ کراچی 2 روز کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے کراچی دورہ میں شجرکاری مہم کا جائزہ لینا تھا۔ وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کا امکان تھا۔