• news

نیب دفتر کے باہر جھڑپیں‘ مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ حکومتی شخصیات‘ بیورو حکام کیخلاف مقدمہ کی درخواست

لاہور (نیوز رپورٹر) لیگی کارکنان کی نیب دفتر کے باہر جھڑپوں کا معاملہ، مسلم لیگ ن نے اعلیٰ حکومتی شخصیات اور نیب حکام سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج کر انے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی جانب سے اہم حکومتی شخصیات اور نیب حکام سمیت متعدد افراد پر ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواست فائل کی گئی جس کو مسلم لیگ ن کے وکلا رات گئے لے کر چوہنگ پولیس سٹیشن پہنچے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پولیس درخواست وصول نہیں کر رہی۔ اگر پولیس نے درخواست وصول نہ کی بصورت دیگر ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن