• news

اقلیتوں کا عالمی دن منایا گیا‘ آزادی و سلامتی کیلئے اقدامات کرینگے: رحمان ملک

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) ملک بھرمیں اقلیتوں کا عالمی دن منایا گیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد سمیت بھکر‘ ہارون آباد‘ خیر پور ٹامیوالی‘ بہاولپور‘ رحیم یار خان اور لیہ سمیت دیگر شہروںمیں تقاریب اور سیمنارز کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب کے دوران کیک بھی کاٹے گئے۔سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین اور پیپلز پارٹی  کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک کی  میزبانی میں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی  کے رہنماں اورکارکنوں سمیت اقلیتی برادری تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ‘ تقریب میں شہباز بھٹی کو خراج تحسین پیش کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کے آغاز میں کیک کاٹا گیا اور پاکستان میں امن، سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی ۔ سینیٹر رحمان ملک  نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی اقلیتوں کی  حقیقی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ پی پی پی اقلیتوں کی مکمل آزادی اور سلامتی کے لئے تمام اقدامات کرے گی۔ایک جھنڈے کے نیچے مختلف مذاہب اور ثقافت کا ہونا ایک نعمت ہے، آج بطور چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ خط لکھا ہے کہ اقلیتوں کیلئے ایک ہاوسنگ سوسائٹی قائم کی جائے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا  آج میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ محترمہ بینظیر بھٹو  شہید نے کبھی این آر او نہیں لیاتھا۔ پیپلز پارٹی کے خلاف  ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ۔مستقبل پیپلز پارٹی کا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن