سیاسی رہنما کی پیشی پر پتھراؤ‘ تشدد دراصل انتقام ہے‘ نیازی حکومت کی آمریت کی مذمت کرتے ہیں‘ اسفندیار ولی
پشاور (آئی این پی) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف کی گاڑی کی نیب پیش کے دوران پولیس کی جانب سے پتھرائو، تشدد اور آنسو گیس کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سیاسی رہنما نیب میں پیش ہورہا ہے تو پتھرائو، تشدد اور آنسو گیس کا استعمال دراصل انتقام ہے۔ اے این پی مریم نواز،ن لیگ کارکنوں پر پولیس شیلنک اور پتھرائو کی شدید مذمت کرتی ہے۔ نیازی حکومت کی فسطائیت اور آمریت قابل مذمت، شرمناک اور افسوسناک ہے۔ احتساب کے نام پر ڈرامہ بند ہونا چاہیے، نیب پیشیوں کے ساتھ ساتھ اب تشدد بھی کیا جارہا ہے۔ عمران نیازی یاد رکھیں، انہیں چھپنے کیلئے جگہ نہیں ملے گی۔