• news

شجاعت‘پرویز الہٰی کا رفیق تارڑ کو فون، اہلیہ کے انتقال پر تعزیت

لاہور( خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ ق کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ کو ٹیلیفون کیا اور ان کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ ہم آپ تمام اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحومہ نہایت نیک سیرت تھیں اور ان کی ساری عمر انسانیت کی فلاح کیلئے جدوجہد میں گزری، مرحومہ کے بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔

ای پیپر-دی نیشن