لاکھوں کے متعدد ڈاکے: رانا ٹائون میں مزاحمت پر میاں بیوی زخمی
لاہور‘فیروزوالا(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگار) لاہور میں متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق ہڈیارہ کے علاقہ میں ڈاکووں نے سرور کے گھر سے 4لاکھ90 ہزار مالیت‘نواب ٹاون میں اسلم کے گھر سے 4لاکھ25ہزار مالیت‘ سمن آباد میں واجد علی کے گھر گھس کر3لاکھ 80ہز ارمالیت‘ بادامی باغ میں نثار کے گھر سے 1لاکھ 65ہز ار مالیت‘گجر پورہ میں سلیم کے گھر سے 2لاکھ مالیت کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا سبزاہ زار میں غفور سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان، غالب مارکیٹ میں اسد سے45 ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،ساندہ کے علاقہ میں عمران سے25 ہزار نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔اسلامیہ پارک پونچھہ روڈ کے قریب گزشتہ صبح 5بجے کے قریب ڈاکوؤں نے گاڑی پر جاتے ہوئے بلال نامی شہری اور اس کی فیملی سے 40ہزار روپے مالیت کا موبائل 13ہزار نقدی چھین لیے ۔جبکہ نصیر آباد اور شمالی چھاونی سے گاڑیاں ‘شادمان۔لوئر مال اور گرین ٹاون سے 3موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کی آبادی رانا ٹائون کے قریب ڈاکوئوں نے ساجد علی کے گھر داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں ساجد اور اس کی بیوی زخمی ہو گئے ڈاکو لوٹ مارکرکے فرار ہو گئے ۔ زخمی ساجد کوہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ لاہور روڈ کی آبادی جیون پورہ کے قریب ڈاکوئوں نے پولیس اہلکار محمد زاہد کو روک کر لوٹ لیااورنقدی موبائل چھین کر لے گئے۔منوں آباد کے قریب ڈاکوئوں نے مقامی شہری محمد رفیق کو زبردستی اغواء کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم چھین لی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا ‘زمیندار کے گھر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات نقدی لوٹ کر لے گئے۔ تھانہ صدر کے قریب ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل سوار الیاس کو روک کر پچاس ہزار روپے کی رقم اور موبائل چھین لیا ۔ چوروںنے عاطف کی دکان کے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے کا سامان چوری کر لیا ۔ محمد شاہد کے گھر داخل ہو کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر ساڑھے تین لاکھ روپے کا مال اور دو لیپ ٹاپ لے کر فرار ہو گئے۔ چوروں نے رشید احمد کے گھر داخل ہو کر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔بیگم کوٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ہوٹل کے باہر دلاور حسین کا رکشہ چوری کر لیا۔ چوروں نے انور کے گھر داخل ہو کر ساڑھے چھ لاکھ روپے کی رقم اور دیگر سامان چوری کرلیا۔پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔