• news

سونا 2 ہزار 9 سو روپے تولہ، ڈالر 30 پیسے سستا 

لاہور(کامرس رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں قیمت کم ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونا مزید سستا ہو گیا ایک تولہ سونے کی قیمت دو ہزار نو سو روپے کم ہو کر ایک لاکھ چھبیس ہزار ایک سو روپے رہ گئی۔ دوسری طرف کرنسی مارکیٹ میں ڈالر سستاجبکہ دوسری کرنسیاں مہنگی ہو گئیں۔سٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں  ڈالر کی قدر 12 پیسے کی کمی سے 168 روپے 26 پیسے رہی، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کی کمی سے 168 روپے 70 پیسے رہ گئی ۔

ای پیپر-دی نیشن