اسرائیل‘ برطانیہ‘ جرمنی کیلئے جاسوسی کرنیوالے 2افراد کو ایران میں سزائیں
تہران(نیٹ نیوز)ایرانی حکام نے اسرائیل، برطانیہ اور جرمنی کیلئے جاسوسی کے الزام میں پانچ ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنیکا انکشاف کیا۔ منگل کو عدلیہ نے کہا کہ ان میں سے کم از کم دو کو قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسماعیلی نے ایک ورچوئل نیوز کانفرنس میں کہا کہ حالیہ مہینوں میں پانچ ایرانی، جو غیر ملکوں کی انٹیلی جنس کیلئے جاسوسی کر رہے تھے، کو گرفتار کیا۔