• news

ایران، افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور آزمائشی طور پر اوپن

تہران(اے پی پی) ایران، افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور نے آزمائشی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے۔ایران کے ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ کسٹم مصطفی آیتی نے بتایا ہے کہ جنوبی ایران کے ساحلی شہر بندر عباس کے شہید رجائی ٹرمنل سے دو ٹرک ٹرانزٹ سامان لے کر ازبکستان کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سہ فریقی ٹرانزٹ کوریڈور کے تحت روانہ ہونے والے یہ ٹرک دوغارون سرحد کے ساتھ افغانستان میں داخل ہوں گے اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے ازبکستان پہنچیں گے۔ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ کسٹم کا کہنا تھا کہ ایران،افغانستان اور ازبکستان پر مشتمل یہ نیا کوریڈور کم خرچ ہونے کے ساتھ ساتھ علاقائی تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ای پیپر-دی نیشن