بارش‘ سیلاب: کراچی28‘ بلوچستان میں 13افراد جاں بحق ہوئے: پی ڈی ایم اے
کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے دوران نقصانات کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق کراچی میں بارشوں کے دوران28افراد جاں بحق‘ 2زخمی ہوئے۔ جامشورو میں تین‘ نوشہرو فیروز میں ایک شخص زخمی ہوا۔ سکھر میں 11جانور ہلاک ہوئے اور 132ایکڑ زمین پر فصلوں کو نقصان ہوا۔ کراچی میں11نوشہرو فیروز میں ایک گھر کو نقصان پہنچا جن میں کچے کے علاقے میں پھنسے افراد کیلئے 6موٹر بوٹس بھیجی گئیں ایک ہزار ٹینٹ‘ ایک ہزار مچھر دانیاں اور ایک ہزار جیری کین بھی فراہم کئے گئے۔ دادو میں ایک ہزار واٹر کولر‘ ایک ہزار کچن سیٹ‘ 1400راشن بیگ فراہم کئے۔ بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث 13افراد جاں بحق ہوئے۔ کچھی میں خاتون سمیت تین‘ ڈیرہ بگئی اور بارکھان میں دو‘ دو کیچ‘ کوہلو ‘ چاغی اور جعفر آباد میں ایک ایک شخص جاں بحق ہوا۔ مختلف علاقوں میں سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ 861مکان تباہ ہوئے مختلف اضلاع میں 2بل ‘ 8سڑکوں‘ تین ڈیم کو نقصان پہنچا۔ دادو ضلع کی تحصیل جوہی کی دس یوسیز کے 80دیہات کو آفت زدہ قرار دیدیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ یوسیز میں توا‘ پٹ گل محمد‘ ٹی جے شہید‘ ڈاگھ سالہ‘ واہی پاندھی‘ ٹنڈو رحیم خان‘ چھنی‘ شاہ من‘ کمال خان ار جوہی ٹو ودیگر شامل ہیں۔ سندھ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ریونیو ٹیکس معاف کر دیا متاثرہ خاندانوں میں وقت گندم و دیگر سامان تقسیم کیا جائے گا متاثرین کے گھروں اور فصلوں کی تباہی کا ازالہ ہوگا۔