• news

ٹرمپ صدارتی انتخابات میں حریف جوبائیڈن کی مقبولیت سے کافی پیچھے ہیں: سروے 

واشنگٹن(اے پی پی) امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات کے بارے میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق موجود صدر ڈونلڈ ٹرمپ عوامی مقبولیت میں اپنے حریف جو بائیڈن سے کافی پیچھے رہ گئے ہیں۔سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا اور ویسکانسین میں ہونے والے تازہ ترین سروے نتائج کے مطابق ریاست پنسلوانیا میں جوبائیڈن 49 فیصد اور ٹرمپ 43 فیصد جبکہ ریاست ویسکانسین میں جو بائیڈن 48 فیصد اور ٹرمپ 42 فیصد مقبول ہیں۔ نومبرکے مہینے میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کو امریکا کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ووٹ حاصل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے میں ٹرمپ کی ناقص کارکردگی، سیاہ فاموں کی تحریک اور ان کی متنازع پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ صدارتی انتخابات میں انہیں کافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن