وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، ٹرمپ پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے
واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے باہرفائرنگ کے بعد اچانک عالمی وبائی مرض کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ چھوڑ دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدرٹرمپ کرونا وائرس بریفنگ سے اچانک باہر نکلنے کے بعد واپس آئے ، جس کے بعد انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وائٹ ہاؤس کے باہرفائرنگ کا کوئی واقعہ پیش آیا ہے ، جس کے بارے میں انٹیلی جنس اہلکار انہیں بریفنگ دے رہے تھے۔انہوں نے کہاکہ حالات اب مکمل طور پر قابو میں ہیں، وہ فوری اور انتہائی موثر انداز میں کام کرنے کے لئے حکام کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کے قریب حقیقت میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا اور کسی کو ہسپتال لے جایا گیا ہے، وہ اس شخص کی حالت نہیں جانتے تاہم ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کو انٹیلی جنس افسران نے گولی مار دی ہے لہذا ہم دیکھیں گے کیا یہ ہوتا ہے۔ٹرمپ دراصل کورونا وائرس کے بارے میں میڈیا بریفنگ میں آئے تھے اور پھر کسی افسر کے کچھ کہنے کے فورا بعد وہاں سے چلے گئے۔