سوئی گیس شکایات کا ازالہ‘ وفاقی محتسب کی فوکل پرسن تعینات کرنیکی ہدایت
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی محتسب سید طاہر شہباز نے اوگرا اور سو ئی گیس کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک خصو صی اجلا س کے دوران سو ئی نادرن گیس پا ئپ لا ئن (ایس این جی پی ایل) اور سو ئی سد رن گیس پا ئپ لا ئن (ایس ایس جی پی ایل (کے سر برا ہان کو ہدا یت کی کہ وہ سو ئی گیس سے متعلق شکا یات کے فوری ازالہ کے لئے اپنے ہا ں فو کل پر سن تعینات کر یں جو گیس سے متعلق شکا یات پر وفا قی محتسب کو مقررہ وقت میں رپورٹ پیش کر یں اور وفاقی محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد کو یقینی بنا ئیں۔ انہوں نے سوئی گیس کے افسران کو یہ ہدا یت بھی کی کہ 20 اگست تک تمام زیرالتواء شکایات کے با رے میں بھی رپورٹ دیں۔ سوئی گیس کے دونوں اداروں اور اوگرا نے وفاقی محتسب کو یقین دہا نی کرا ئی کہ آئندہ محتسب کے فیصلوں پر عملد رآمد میں تا خیر نہیں ہو گی۔ قبل ازیں وفاقی محتسب نے گز شتہ چھ ما ہ کی کا رکر دگی کا جا ئزہ لینے کے لئے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی بھی صدارت کی۔