• news

پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے نتائج دے گی: اعصام الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)قومی ٹینس سٹار اعصام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ میں کم بیک کرے گی۔ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز میں پازیٹو دکھائی دے رہی ہے۔لمبے وقفے کے بعد کھیلنا آسان نہیں تھا پاکستان ٹیم کو مسائل کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی میچ پریکٹس کم تھی انگلینڈ کی ٹیم سیریز کھیلی ہوئی تھی ، انگلینڈ کو ہوم کنڈیشنز کا بھی فائدہ تھا پاکستان کے بیٹسمینوں اور بالروں نے پھر بھی اچھا پرفارم کیا۔ سیریز ابھی شروع ہوئی ہے ، پاکستان ٹیم باقی میچز میں اچھے نتائج دے گی۔انہوں نے قوم سے درخواست کی کہ ٹیم کو سپورٹ کریں اور تھوڑا وقت دیں۔

ای پیپر-دی نیشن