پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل جاری، 50 فیصد کام مکمل
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبہ پنجاب کے36 اضلاع میں حلقہ بندی کمیٹیوں نے50 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ پنجاب ویلج اینڈ پنچایت ایکٹ اور نیبرہوڈ کونسل ایکٹ کے تحت25 ہزار 2 سو چالیس بلدیاتی حلقہ بندیاں کی جا رہی ہیں۔ الیکشن کمیشن افسران21 اگست 2020 تک حلقہ بندی کی عبوری فہرست شائع کرینگے جبکہ شہری22 اگست سے6 ستمبر تک اعتراضات جمع کروا سکتے ہیں۔