• news

ہائیکورٹ نے محسن رانجھا کی طلبی کیخلاف درخواست نمٹا دی

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا کی نیب طلبی کے خلاف درخواست نیب پراسیکیوٹر کے جواب کے بعد نمٹا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ انکوائری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے گرفتار کرنے کی ضرورت نہیں، جس سٹیج پر انکوائری ہے اس پر قانون ہی گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیتا، اگر یہ نیب میں نہیں بھی پیش ہونا چاہتے تو نہ ہوں ان کی اپنی صوابدید ہے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نیب غیرقانونی طور پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بار بار طلب کر رہا ہے۔ تمام اثاثے ڈکلیئر کر چکا ہوں اور نیب کے پاس مکمل ریکارڈ بھی موجود ہے۔ استدعا ہے کہ عدالت نیب کو غیرقانونی کارروائی سے روکے۔

ای پیپر-دی نیشن