مریم نواز نے متاثرہ بلٹ پروف گاڑی کی ویڈیو جاری کر دی
لاہور (نیوز رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پتھروں اور اینٹوں سے شدید متاثربلٹ پروف گاڑی کی ویڈیو جاری کر دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری گاڑی نہیں میاں صاحب کی گاڑی ہے، کیا کوئی عام پتھر بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین ایسے توڑ سکتا ہے؟۔ میں نہیں کہہ سکتی کہ یہ پتھر تھا۔ انہوں نے ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے گاڑی کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جانب سے پتھروں اور اینٹوں سے میری گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ انہوں نے چاروں اطراف سے گاڑی دکھائی۔ ونڈ سکرین بھی دکھائی ۔کیا کوئی عام پتھر بلٹ پروف گاڑی کی ونڈ سکرین ایسے توڑ سکتا ہے؟ میں نہیں کہہ سکتی کہ یہ سب کیا ہے۔ لیکن یہ پتھر سے کچھ زیادہ تھا۔