مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی ضمانتوں کیلئے پارٹی کی لیگل ٹیم تیار
لاہور (وقائع نگار خصوصی) نیب آفس پر حملہ میں درج مقدمے میں ضمانتیں کروانے کے لئے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم تیار، معروف قانون دان اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ ٹیم کے دیگر ممبران میں سید فرہاد علی شاہ، رانا ظفر نصیر بھٹہ اور دیگر سینئر وکلاء شامل ہیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفر اقبال نے کہا کہ لیگل ٹیم گرفتار کارکنوں کی رہائی کے لئے عدالتوں میں پیش ہوں گی۔ کیپٹن صفدر کی درخواست کی تھانے میں وصول نہ کیے جانے پر بذریعہ پاکستان پوسٹ درخواست تھانہ بھجوا دی گئی۔ درخواست تھانے وصول ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ سے اندراج مقدمہ کے لئے رجوع کیا جائے گا۔