• news

حکومت کا نئی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی لانے کا فیصلہ

لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے نئی سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سفارشات  تیار کرنے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی تشکیل دی ہے یہ کمیٹی ان کے کاروبار کو ترقی دینے کی سفارشات مرتب کرے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کو اس کمیٹی کمیٹی کا  چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ وزیراعظم آفس سے گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے قیام کا مقصد ملک میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کی ترقی کے لئے حکومتی کوششوں اور رابطوں کو مربوط بنانا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کمیٹی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے حوالے سے پالیسی، قانونی اور ریگولیٹری اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین/کنوینئر کو سرکاری و نجی شعبہ سے کسی بھی نمائندے کو کمیٹی میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا۔ کمیٹی دو ہفتوں کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن