آئینی اداروں پر حملہ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے: اسلم اقبال
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ آئینی اداروں پر حملے (ن) لیگ کی پرانی روایت ہے، باپ نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تو بیٹی نیب کے آئینی ادارے پر حملہ آور ہوئی، لندن تو کیا پاکستان میں بھی جائیدار نہ ہونے کی دعویدار مریم نواز کی جائیدادیں اب کہاں سے نکل رہی ہیں، رائے ونڈ کی ہزاروں ایکڑ جائیداد کے بارے پوچھا گیا تو محترمہ لشکر لے کر نیب پر چڑھ دوڑیں، لوٹ مار کاحساب مانگنے پر آئینی ادارے پر حملہ زیادتی ہے، یہ عناصر یادرکھیں عوام کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے کیمپ آفس میں کھلی کچہری کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے 2 گھنٹے تک لوگوں کے مسائل سنیں اور بعض مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے، لوگوں کے زیادہ تر مسائل واسا، پولیس،تعلیم،صحت،بجلی،سوئی گیس اور دیگر سماجی اداروں سے متعلقہ تھے۔