• news

 سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والوں کیخلاف کارروائیاںکررہے ہیں:راجہ بشارت

لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے شر پسندوں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے تاہم علماء کرام اورعوام بھی سوشل میڈیا پر قابل اعتراض مواد دیکھیں تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لائیں۔انہوں نے یہ بات سول سیکرٹریٹ میں ساہیوال ڈویژن میں امن عامہ کے حوالے سے کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ساہیوال ڈویژن کے لیے مرتب کردہ محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پربریفنگ دی گئی ۔ محرم الحرام کے دوران بھی اسی طرح کے بھائی چارہ اوراخوت کی فضا قائم رکھی جائے گی۔ راجہ بشارت نے شرکاء پر زور دیا کہ طے شدہ سکیورٹی پلان اور کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ کرونا کی وباء حکومت کی کاوشوں سے کافی حد تک کم ہو چکی ہے تاہم ابھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اجلاس میں موجود علماء کرام نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے آخر میں ملک کے امن، سلامتی اور خوشحالی کی دعا کی گئی۔ اجلاس میںصوبائی وزیر کھیل تیمور احمد خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ مومن آغا، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز، ضلعی امن کمیٹیوں کے ارکان اورتمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن