• news

کمشن نے چینی کے ذخائر نہیں دیکھے‘ ایکسپورٹ کا فیصلہ درست تھا: مشیر تجارت

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے وزیراعظم عمران خان کے تشکیل کردہ شوگر انکوائری کمشن کو چیلنج کر دیا۔ مشیر تجارت نے کہا ہے کہ کمیشن نے آج تک چینی کے ذخائر نہیں دیکھے۔ چینی ایکسپورٹ کا فیصلہ درست تھا۔ چینی اور آٹا مہنگے ہونے کی وجہ مافیا کا گٹھ جوڑ نہیں۔ مہنگائی میں اضافہ ہوا تو چینی اور آٹا بھی مہنگے ہوئے۔ بجلی‘ گیس‘ پٹرول کی قیمتوں‘ ڈالر کی قدر میں اضافے سے مہنگائی ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن