• news

قصور: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 وکلاء سمیت 3 افراد قتل

قصور (نمائندہ نوائے وقت+نوائے وقت رپورٹ) قصور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے2 وکلاء سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا۔ تھانہ بی ڈویژن کی حدود ملاں تکنہ میں نامعلوم افراد نے معروف ایڈووکیٹ چوہدری اقبال گجر سمیت 3افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تینوں جان کی بازی ہار گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں اقبال ایڈووکیٹ، شعیب اور ڈرائیور ارشد شامل ہیں۔ پولیس نے تینوں جاں بحق افراد کی ڈیڈ باڈیز کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تینوں قتل پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگتے ہیں، پولیس مصروف کارروائی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن