• news

کرونا:  سعودی عرب میں پرچم کشائی نہیں ہوگی‘ کشمیری بھائیوں کو بھی  یاد رکھنا ہے:  سفیر راجہ اعجاز

ریاض ( امیر محمد خان )سعودی عرب میں پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز نے یوم آزادی کے موقعہ پر نوائے وقت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر وہ سعودی عرب میں مقیم 26 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کو وطن عزیز کی آزادی کے قومی دن کی مبارکباد پیش کرتے ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی جہاں ہمارا سرمایہ ہیں وہیں پر ہمارا فخر بھی ہیں سعودی عرب ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اسکے ساتھ ہمارے تاریخی اور دو طرفہ برادرانہ مراسم ہیں 14 اگست ہماری تاریخ کا روشن ترین دن ہے یہ وہی دن ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر قائدین کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے جدوجہد کے نتیجے میں پاکستان حاصل کیا تھا آج کا دن ہمیں ان لاکھوں قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔ یوم آزادی کے اس پرمسرت موقعہ پر ہمیں اپنے کشمیری بھائیوں سے بھی اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان ہزاروں شہدا کو یاد رکھنا۔  سعودی عرب میں کرونا وائرس کی وجہ سے  اس بار پرچم کشائی کی تقریب ملتوی  کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن