• news

 آزادی کی حفاظت کیلئے تن من دھن سے جدوجہد کرنی چاہیے،سراج الحق

  اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق نے قوم کو  یوم آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی اﷲ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور اپنی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت نہ کرسکنے والی قوموں کو دنیا سے حرف غلط کی طرح مٹا دیا جاتا ہے۔ہمیں اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے تن من دھن سے جدوجہد کرنی ہے۔ یہ موقع ہے کہ اﷲ تعالیٰ سے پاکستان و عالم اسلام کی ترقی و خوشحالی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیںخاص طور پر اپنے ان پیاروں کیلئے دعائیںکریںجنہوں نے اس عظیم وطن کے قیام کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اوراپنے ان اسلاف کو بھی جنہوں نے پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربان کردیا۔امیر جماعت اسلامی  سینیٹر سراج الحق (آج) جمعہ 14 اگست کو وطن عزیز کے یوم آزادی کے موقع پر منصورہ میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کریں گے اور مرکزی دفاتر کی عمارت پر قومی پرچم لہرائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن