فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دینے والے سکولوں کیخلاف کارروائی کی جائے: سندھ ہائیکورٹ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ میں نجی اسکولوں کی فیس میں رعایت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے ڈی جی پرائیوٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ جو اسکول فیس میں 20 فیصد رعایت نہ دیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔عدالت نے ہدایت کی کہ والدین فیس میں رعایت نہ دینے والے اسکولوں کی شکایت درج کرائیں اور شکایات پر ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز منصوب صدیقی نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں، 20 فیصد رعایت کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ڈی جی پرائیوٹ اسکولز نے عدالت کو فیسوں میں کمی نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی دیبعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے فیسوں میں کمی کی عملدرآمد کی رپورٹ 20 دن میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تمام فریقین کی رضامندی کے بعد درخواست نمٹا دی۔