• news

 کراچی، ملیر میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 38افراد گرفتار

کراچی(صباح نیوز)کراچی میں ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 34 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ آپریشن کے دوران منشیات اور گٹکا فروشی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کومبنگ آپریشن کیا۔آپریشن گلشنِ حدید، میمن گوٹھ، مری گوٹھ، ملا عیسی گوٹھ، قادر نگر، سندھی گوٹھ میں کیا گیا۔گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے 20 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا جبکہ اس موقع پر متعدد مشتبہ افراد کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔دوسری جانب ابراہیم حیدری میں بھی آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس نے منشیات فروشی اور گٹکا فروشی میں ملوث4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ابراہیم حیدری میں آپریشن کے دوران 14 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن