• news

  گرمی اور حبس کی وجہ سے دل کے مریضوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں 

سرگودھا(صباح نیوز) گرمی اور حبس کی وجہ سے دل کے مریضوں کیلئے مشکلات بڑھ گئیں گرمی اور حبس کیساتھ ساتھ بجلی کی بندش کی وجہ سے جہاں دیگر مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں پر دل کے مریضوں کیلئے مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دل کے مریض مرغن غذائوں سے پرہیز کرنے کیساتھ ساتھ نمکین شکنجین کا استعمال یقینی بنائیں اور غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے اجتناب کریں دھوپ میں دل کے مریضوں کیلئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں گرمی اور حبس کی وجہ سے انسانوں کیساتھ ساتھ ہر جاندار کا برا حال ہے گزشتہ دس روز سے سرگودھا اور گردونواح میں حبس کا راج برقرار ہے جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن