• news

سرگودھا: بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل تیز، فہرستیں 21اگست تک جاری ہونگی

سرگودھا(صباح نیوز) سرگودھا میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا عمل تیز کردیا گیا ہے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے فہرستیں 21 اگست تک جاری کردی جائینگی اس سلسلہ میں تمام متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر جانبدارانہ اور شفاف طریقے سے حلقہ بندیوں کے کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں اور اس میں کسی قسم کا سیاسی دبا قبول نہ کیا جائے سرگودھا سمیت ضلع بھر کی تمام یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کا کام بلدیاتی ایکٹ 2019 کے تحت جاری ہے اس سلسلہ میں 3 رکنی کمیٹی الیکشن کمیشن نے تشکیل دی ہے جو الیکشن کمیشن کی ہدایات اور قوانین کی روشنی میں حلقہ بندیاں کی نگرانی کریگی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حلقہ بندیاں عملی طور پر 27 جولائی 2020 سے کی جارہی ہیں اور 21 اگست تک کام مکمل کرکے فہرستیں شائع کی جائینگی 22 اگست سے 4 ستمبر تک متعلقہ حلقے کے ووٹرز حلقہ بندیوں کے حوالہ سے اعتراضات جمع کراسکیں گے الیکشن کمیشن مقرر کردہ حاکم مزاج 26 ستمبر تک اعتراضات کے فیصلے کرینگے اور 27 ستمبر کو حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری کردی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن